جمعرات , دسمبر 12 2024

حضرت جہانگیر پیراںؒ کی عرس تقاریب کا آغاز

مراسم صندل مالی میں صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم ، رکن اسمبلی وائی انجیا یادو اور دیگر کی شرکت

شاد نگر ۔ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روح دکن حضرت سیدنا جہانگیر پیراںؒ کی سہ روزہ عرس تقاریب کا مراسم صندل مالی کی رسم کی ادائیگی کے ساتھ ہی عرس تقاریب کا آغاز عمل میں آیا۔ مراسم صندل مالی کی رسم جناب محمد سلیم تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ چیرمین و ایم ایل سی کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی۔ مراسم صندل مالی میں بحیثیت مہمان خصوصی رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو، جناب محمد قمرالدین تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن، ڈپٹی میئر جناب بابا فصیح الدین، سید تقی الدین جہانگیر پیراںؒ آئی ٹی آئی سیکریٹری، متھن ریڈی کے علاوہ دیگر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور زائرین نے صندل مالی میں شرکت کی۔ عرس تقاریب و مراسم صندل مالی نیاز خانہ درگاہ شریف میں امام مسجد درگاہ حافظ و قاری محمد فریدالدین کی قرأت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ بعدازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بعدازاں صندل مالی جلوس کی شکل میں قبل از مغرب درگاہ شریف پہونچا اور مراسم صندل مالی کی رسم چیرمین ریاستی وقف بورڈ الحاج محمد سلیم کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ بعدازاں چیرمین ریاستی وقف بورڈ جناب محمد سلیم نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ کی بارگاہ میں آنے والے زائرین کو بہترین سہولت مہیا کرنے کیلئے ریاستی وقف عملی اقدامات کی ہے۔ انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ الیکشن کوڈ کی وجہ سے مزید تفصیلات وضاحت کے ساتھ بنانے سے قاصر ہیں۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کے پاس زائرین بلالحاظ مذہب و ملت حاضری دیتے ہوئے اپنی مرادیں پوری کرتے ہیں۔ درگاہ شریف کے درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ ڈپٹی میئر حیدرآباد فصیح الدین نے کہا کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتوں کی بارگاہوں کو ترقی دینے میں سنجیدہ ہیں۔ درگاہ جہانگیر پیراںؒ کو ترقی دینے کے سی آر نے 50 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ اولیاء اللہ کی بارگاہوں پر حاضری دیتے ہوئے زائرین فیض یاب ہوتے ہیں۔ عرس میں زائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جس کے پیش نظر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT