اوٹکور۔7مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ ہائی اسکول میں ایس آئی او یونٹ اوٹکور کی جانب سے طلباء وطالبات میں سیرت النبیؐ کے متعلق کوئز مقابلہ اور تحریری امتحانات منعقد کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول ( زکور) کے بھی طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا ۔ اختتامی جلسہ میں بحیثیت کے جناب محمد عمیر سعد ایس آئی او ضلع محبوب نگر و لکچرار محبوب نگر ‘ جناب محمد آصف صدر ضلع ایس آئی او ‘جناب عبدالرشید امیر مقامی ایس آئی او اوٹکور ‘جناب محمد محبوب پاشاہ سابق صدر ضلع محبوب نگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جناب عمیر سعد نے کہا کہ امتحانات کی تیاری کیسے کریں ۔ طلباء کو تفصیلی طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایس سی کے امتحان میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے کیلئے تیاری کریں کہ کوئی جواب چھوٹنے نہ پائے ۔ پوری ذہانت اور خوف ہراس کے بغیر پورے جوابات کو حل کیا جائے ۔ اس مسابقتی دور میں جستجو و لگن اور اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ ایس آئی او چاہتی ہیکہ طلباء میں تعلیمی ترقی ہو ۔ یہ طلباء و نوجوانوں میں ایک ملک گیر اور انتقلابی تنظیم ایس آئی آئی او ہے ۔ امیر مقامی جماعت اسلامی جناب محمد کاظم حسین نے ایس آئی او کے ذمہ داران کو بھرپور مبارکباد دی اور انہوں نے علم کی اہمیت کو واضح کیا ۔ اس موقع پر ایس آئی او کی جانب سے طلبہ میں سلور میڈل ‘سیرت النبیؐ کے عنوان پر کوئیز مقابلہ میں حصہ لینے والے درجہ اول ضلع پریشد ہائی اسکول کے طالب علم محمد توفیق اور ملت اسلامیہ ہائی اسکول کے طالب علم محمد ارشد کو انعام دوم سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کنوینر جناب امتیاز نگری نے شرکت کی ۔ اجلاس کی کارروائی جناب محمد صدام حسین سکریٹری ایس آئی او اوٹکور نے چلائی ۔