حصول کامیابی کیلئے بہترین منصوبہ ضروری

بھینسہ میں ایس آئی او کے زیر اہتمام لکچر،جناب نور الدین اور دیگر کاخطاب

بھینسہ 22 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس آئی او بھینسہ کی جانب سے ایس ایس سی و انٹر کے طلباء و طالبات کیلئے ایک لکچر بعنوان امتحان کی تیاری کیسے کریں ڈیسنٹ فنکشن ہال میںمنعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز برادر دانش اسو سیٹ ایس آئی او کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ بعدازاں برادر حفیظ خان صدر ایس آئی بھینسہ افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی او کا نصب العین وہی ہے جو نبی کریم ﷺ کا تھا ایس آئی اوچاہتی ہے کہ سماج میں پائی جانے والی برائیاں کا خاتمہ ہو اور ایک صالح سماج کی تشکیل عمل میں آئے اس مقصد کے حصول کیلئے ایس آئی او گذشتہ 30 برسوں سے سرگرم عمل ہیں۔ افتتاحی کلمات کے بعد صدر مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول نور الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو منصوبہ بند طریقے سے امتحان کی تیاری کرے پر زور دیا۔ برادر الیاس احمد راہی رکن جماعت اسلامی ہند بھینسہ و صدر مدرس اسلامیہ ماڈل ہائی اسکول نے کامیاب طالب علم کی خصوصیات کو بتلاتے ہوئے کہا کہ کامیاب طالب مسلسل جدوجہد کرتے رہتا ہے اپنے مقصد کے حصول کیلئے سستی و کاہلی سے اپنے آپ کو دور رکھتا ہے۔ بعدازاں برادر ملک شارخ کیمپس سکریٹری ایس آئی او آندھرا پردیش نے امتحان کی تیاری کیسے کریں کے عنوان پر طلباء کو لکچر دیا۔ امتحان گاہ جانے سے قبل تمام ضروری اشیاء کو ساتھ رکھیں ۔ دو رکعت نماز پڑھ کر امتحان کی آسانی کے لئے اللہ سے دعاء کریں۔ امتحان گاہ میں داخل ہونے کے بعد سوالیہ پرچہ کو اچھی طرح پرھ لیں اور پورے اطمینان کے ساتھ جوابات لکھیں۔ برادر سید سرفراز سکریٹری بھینسہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر برادر افروز برادر مجاہد کیمپس سکریٹری برادر مقیم برادر رضوان احمد خان وطلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔