حصول مقصد کیلئے عزم مصمم اور بلند حوصلہ کی ضرورت

محبوب نگر /2 نومبر ( ذریعہ ای میل ) بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کی جانب سے داالمطالعہ مسدوسی پر منعقدہ چھٹویں ہفتہ واری سمینار کا انعقاد عمل میں آیا ۔ سمینار کی صدارت محمد سلیم نواب صدر سنٹر نے کی جبکہ جناب خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، محمد احمد این آر آئی ، محمد بشیرالدین پرنسپال المدینہ کالج آف ایجوکیشن ، حبیب عبدالرحمن ماہر کامرس ، محمد ظہور احمد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اپنی مخاطبت میں ڈاکٹر بشیرالدین نے مسابقتی امتحانات اور اس کیلئے تیاری کے متعلق بیانات اور کہا کہ حصول مقصد کیلئے عزم مصمم اور بلند حوصلہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنی منزل کو پانے کیلئے پوری مستعدی کے ساتھ ڈٹے رہیں گے تو آپ کے اور آپ کے مقصد کے درمیان کوئی بھی شئے حائل نہیں ہوسکتی ۔ حبیب عبدالرحمن لکچرر و ماہر کامرس نے کہا کہ TSPSC کے مسابقتی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند نوجوانوں کی رہنمائی اور کوچنگ کی فراہمی کیلئے بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کی خدمات قابل تحسین ہے اور نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس نادر موقع سے بھرپور استفادہ کریں ۔ جناب م حمد سلیم نواب نے کہا کہ سنٹر کی جانب سے قنریب گروپ II، III، VI کیلئے کوچنگ کا آغاز کیا جائے گا اور اس کیلئے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی ۔ اس سمینار سے جناب خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ محمد احمد این آر آئی ، محمد تقی حسین تقی ، محمد ضمیر اور الیاس مجاہد نے بھی کیا۔ اس سمینار میں نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔