حصول علم کیلئے سخت محنت کا مشورہ

شاہ آباد( چیوڑلہ) ۔19ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد مستقر کے گرلز ہائی اسکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سویا سیوا ٹرسٹ فاؤنڈیشن کے عہدیدار نرمل بابو اور شیوکمار نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی انتھک کوششوں کے ذریعہ خود کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھائیں اور اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے مکانوں کو جاکر تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں تاکہ امتحانات میں اچھے نشانات سے کامیابی حاصل کرسکے اور اپنا نام روشن کریں ۔ اس موقع پر اسکول کے ساتذہ کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔