حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) روزگار کی تلاش میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلیا اور درد بھرے انداز میں خودکشی نوٹ لکھا جس میں چھوٹے بھائی کو تاکید کی ہے کہ وہ والدین کو اپنی کمائی حوالے کرے چونکہ وہ کمانہ سکا ۔ تلنگانہ میں بے روزگاروں کی دن بہ دن حالت بدتر ہوتی جارہی ہے اور آئے دن بے روزگاری اور مالی حالت کے سبب مرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 21 سالہ کارتیک جو آر این ریسیڈنسی میرپیٹکا ساکن اور سوریہ پیٹ علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس بے روزگار کی خواہش تھی کہ وہ اچھی ملازمت اختیار کرے اور اس کی پہلی کمائی کی تنخواہ والد کے حوالے کرے ۔ کارتیک روزگار کی تلاش میں حیدرآباد تک پہونچ گیا تھا ۔ اور تلاش روزگار میں مشغول تھا لیکن اس نوجوان کو ملازمت حاصل ہونے میں دشواری ہو رہی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔