حصول روزگار میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک نوجوان نے روزگار کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے بیاٹری میکانک تھا ۔ کلاوتی نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ 2 ماہ سے یہ لڑکا کام پر نہیں تھا اور نوکری کی تلاش میں تھا ۔ ملازمت اور کام نہ ملنے سے وہ پریشان ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ مصروف تحقیقات ہے ۔