حصول روزگار میں ناکامی پر خودکشی

حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) روزگار کی تلاش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ سنجیوا ریڈی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ ٹی کشن جو بیروزگار تھا روزگار کی تلاش میں تھا اور بی کے گوڑہ میں رہتا تھا۔ کشن کو قابل لحاظ ملازمت نہیں مل رہی تھی، جس میں ناکامی کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔