حصول تلنگانہ میں کے سی آر کا گرانقدر رول

محبوب نگر۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طویل جدوجہد اور نوجوانوں کی جانوں کی قربانی کے نتیجہ میں علحدہ تلنگانہ کا حصول ممکن ہوسکا۔ کے سی آر کی بے تکان جدوجہد نے تلنگانہ کے حصول میں بہت بڑا حصہ ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے پی جتیندر ریڈی امیدوار حلقہ پارلیمان محبوب نگر ٹی آر ایس نے اپنی قیامگاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تلنگانہ کی ترقی بھی ٹی آر ایس سے ہی ممکن ہے۔ لہذا وہ اب صرف ٹی آر ایس امیدواروں کو ہی بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے حال ہی میں جئے پال ریڈی امیدوار کانگریس حلقہ پارلیمان محبوب نگر کے حالیہ مذہبی ریمارکس کی مذمت کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ ، صدر ضلع ٹی آر ایس وٹھل راؤ آریہ، امتیاز اسحق، احمد الدین سابق زیڈ پی ٹی سی وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالرحیم ( ٹی آر ایس) آزاد امیدوار نے ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں دستبرداری اختیار کرلی۔ ڈاکٹر امریندر ناتھ جو باغی ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں، انہیں پارٹی سے معطل کیا گیا۔ صدر ضلع ٹی آر ایس نے اس کی اطلاع دی۔

شرابی شوہر کی خودکشی
مد ہول /16 اپر یل ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) بھینسہ میں ایک شخص نے زہریلی دوا پی کر خو دکشی کر لی تفصیلات کے بمو جب بھینسہ منڈل کے قریب مو ضع چیچوندہ کا رہنے والا گنگا دھر اپنی بیوی کے جھگڑے سے تنگ آکر اقدام خو دکشی کرلی۔ گنگادھر شراب کی عادی تھا اس کی بیوی محنت مزدوری کر کے پیٹ بھر تی تھی لیکن باوجود اس کے گنگادھر بیوی سے شراب پینے کیلئے پیسے مانگتا تھا جس سے دونوں میں جھگڑ ے ہو نا روز کا معمول تھاجس سے دل بر داشتہ ہو کر جرا ثم کش دوا استعمال کر تے ہوئے خودکشی کرلی بھینسہ رول پو لیس نے نعش کا پنچنامہ کر کے ایر ہا سپیٹل بھینسہ منتقل کیا جہاں پو سٹ مارٹم کے بعد نعش کوورثا کے حوالے کردیا بھینسہ رول پو لیس ایک کیس درج رجسٹر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔