حصول تعلیم پر بچہ کا بنیادی حق

نیالکل /16 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر بھاری صنعت ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے نیالکل منڈل میں 1.25 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کردہ راجیو ودیا مشین کستوربالیکا گرلز ہاسٹل کا افتتاح انجام دیا ۔ تقریب سے ریاستی وزیر گیتا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہاسٹل کے آغاز کے بعد نیالکل منڈل کی طالبات کو حصول تعلیم کیلئے دیگر مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ جھرہ سنگم منڈل میں بھی ہاسٹل کے قیام کی منظوری عمل میں لائی گئی ہیں ۔ ملک کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرنا مہاتما گاندھی کا خواب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کیلئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت ہندوستان کے تمام مواضعات کے غریب طبقات کو اعلی تعلیم دلانا ہے ۔ اس ہاسٹل کے تحت طالبات اعلی تعلیم حاصل کرکے بڑے سے بڑے عہدہ پر فائز ہوسکتے ہیں ۔ طالبات کو دسویں جماعت تک مفت تعلیم کھانا کتابیں یونیفارمس فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید 188 پرائمری اور 39 ہائی اسکول کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ ظہیرآباد نیالکل جھرہ سنگم کیلئے 3 نئے ماڈل اسکول کا عنقریب آغاز کیا جائے گا ۔ ریاستی حکومت ایس سی ایس ٹی میناریٹی طالبات کیلئے کروڑوں روپیوں خرچ کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ خوب محنت کرکے ڈاکٹر انجینئیر کلکٹر جیسے عہدہ پر فائز ہوں اور اپنے والدین اساتذہ کا ملک بھر میں نام روشن کریں ۔ اس ہاسٹل کا سنگ بنیاد 2012 میں رکھا گیا تھا۔ اور نئے سال میں اس کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جلسہ سے صدر ڈی سی سی بنک ضلع میدک ایم جئے پارل ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں لڑکیوں کی تعلیمی منصوبہ کیلئے کروڑوں روپیوں کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ سماج میں لڑکیوںکی تعلیم انتہائی ضروری ہے ۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے چاروں منڈلس کوہیر نیالکل جھرہ سنگم ظہیرآباد کے طالبات کیلئے تعلیمی پراجکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اس ہاسٹل کا ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کے مورتی نے گورنمنٹ ہاسٹل نیالکل کا دورہ کیا اور یہاں پچھلے 8 سال سے کوئی بھی لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی شکایت درج کی گئی ۔ اس موقع پر جئے پال ریڈی صدر ڈی سی سی بینک ضلع میدک منکال سبھاش کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس میر رضی الدین مسعود خان سابق سرپنچ سدھیر ریڈی منیرالدین اقلیتی سیل محمد ماجد ، شیخ وحید بھاگیما ، سرپنچ حدنور ، شلکما ، محمد مسعود علی نیالکل ، ایم اے مبین صدر بلاک کانگریس معز غوث الدین غوری صدر مسلم کور کمیٹی رامچندر ریڈی ارون ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔