کلواکرتی /16 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی مسلم میناریٹی ہال میں کل ضلع محبوب نگر سے آئے ہوئے ۔ مسلم ریزرویشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام سیاسی مذہبی قائدین اور عمائدین شہر کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ اجلاس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انتخابی منشور میں کئے گئے اپنے وعدہ کو پورا کریں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پہلے تحفظات دئے جائیں اس کے بعد تقررات کا اعلان کیا جائے اگر ایسا نہیں ہوا تو مسلمانوں کا نا تلافی نقصان ہوگا اگر حکومت تقررات کے بعد تحفظات دیتی بھی ہے تو ہمارا بہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ کسی کے بہلاوے اور کسی کی باتوں میں آئے بغیر ہم مسلمانوں کو اپنا حق حاصل کرلینے کیلئے کمربستہ ہوجانا چاہئے ۔ تحفظات کے یقینی طور پر عمل تک حوکتم کا پیچھا نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ اسی سلسلہ کیلئے ہم سب کو آگے آنا چاہئے ۔ امت مسلمہ اور خاص کر آنے والی نسل کیلئے ہم سب کو پارٹیوں کو بازو رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر تاریخی جدوجہد کرنی چاہئے اور یہ تصور پورے تلنگانہ کے ہر ایک کچے بکے گھر میں پہونچنا چاہئے اور وقت آنے پر ہر ایک فرد ہر ایک گاؤں دیہات پر منڈل ضلع پوری ریاست اس کیلئے آواز اٹھانا چاہئے اور وقت پڑھنے پر احتجاج کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ اس موقع پر ضلع کے ذمہ داران محمد رفیق پٹیل ، محمد حنیف ، محسن پاشاہ قاری عزیز احمد سی پی ایم چنا ، محمد ربانی ضلع وقف بورڈ کے علاوہ مقامی تمام سیاسی مذہبی قائدین کے علاوہ عمائدین شہر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کلواکرتی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی جس میں محمد شاہد وائس چیرمین بلدیہ ، عبدالصمد کو سرپرست محمد احمد خان کو صدر اور نائب صدر کیلئے محمد نعیم بھائی کونسلر محمد مقبول ، سید مسعود ، محمد خلیل کونسلر ، منیر بن محسن ، سید طاہر علی اور ممبران میں سید قدوس ، سید حاجی ارشد خان ، اعجاز خان ، محمد ظہیر و دیگر شامل ہیں ۔