حصول اراضی قانون کے بارے میں اپوزیشن کو قائل

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حصول اراضی قانون کی سخت مخالفت کے پیش نظر حکومت نے آج سیاسی پارٹیوں کو اِن اقدامات کے بارے میں ترغیب دینے کی کوشش شروع کردی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ اتفاق رائے پیدا ہوجائے گا تاکہ اُن کی تجاویز کے لئے گنجائش فراہم کی جاسکے۔ تمام سینئر وزراء، تمام سیاسی پارٹیوں کو قائل کروانے میں مصروف ہیں اور اُمید ہے کہ قانون کے بارے میں اتفاق رائے پیدا ہوجائے گا۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ایک دن قبل مرکزی کابینہ نے صدرجمہوریہ کو سفارش پیش کی ہے کہ وہ حصول اراضی آرڈیننس دوبارہ جاری کریں۔ موجودہ آرڈیننس کی میعاد 5 اپریل کو ختم ہوجائے گی۔