نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ اس نے فیصلہ کیا ہیکہ حصول اراضی قانون کو پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردینے کی مخالفت جاری رکھی جائے گی جبکہ کانگریس نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر تمام اپوزیشن پارٹیوں سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہے اور موجودہ قانون میں ترمیم کی کسی بھی کوشش کے خلاف تمام اپوزیشن پارٹی سے اتحاد کرنے کیلئے تیار ہے۔ نئے معتمد عمومی سی پی آئی ایم سیتارام یچوری نے پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے قائد بھی ہیں، کہاکہ کمیٹی کو بل کا جائزہ لینے کیلئے اور اپنے اخذ کئے ہوئے نتائج پیش کرنے دیا جائے ۔ پارلیمنٹ ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔ دریں اثناء سی پی آئی ایم کی اس مخالفت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کارروائی، طریقوں اور پارلیمانی جمہوریت خود اس بارے میں سنجیدہ ہے۔ وہ صحافیوں کی یونینیوں کی میزبانی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران علحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ حکومت واضح طور پر پارلیمنٹ کی تحقیق کررہی ہے اس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ہم دیگر پارٹی کے ساتھ اور اس مسئلہ پر ان کے ساتھ اتحاد کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس مسئلہ پر مشترکہ کارروائی کریں گے۔ جئے رام رمیش یو پی اے دورحکومت میں میں مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات تھے۔