حسین ساگر میں چھلانگ کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چکڑپلی کے ساکن ایک شخص نے حسین ساگر تالاب میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 27 سالہ روی چندرا جو ایم ایس ای کا طالب علم چکڑ پلی میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس نے کل یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے حسین ساگر تالاب سے نعش کو برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔