حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) آٹو سے ٹینک بنڈ میں چھلانگ لگانے والے شخص کی نعش کو ایک پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سرینواس جو پیشہ سے آفس بوائے کا کام کرتا تھا ۔ پریم نگر چنتل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ کل وہ آٹو میں سفر کر رہا تھا جیسے ہی آٹو ٹینک بنڈ سے گذر ا اس شخص نے چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے کافی مشقت کے بعد اس کی نعش کو ٹینک بنڈ سے حاصل کرلیا اور گوپال پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔