حیدرآباد ۔ 13 اپریل ۔ (سیاست نیوز) لیک پولیس نے آج میاں بیوی کو جنھوں نے خودکشی کی نیت سے حسین ساگر میں چھلانگ لگائی تھی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ شوہرکو بچانے میں کامیاب رہے ‘لیکن بیوی غرقاب ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 24 سالہ سرون جو سکریٹریٹ میں کنٹراکٹ ملازم اور سکندرآباد سکھ ولیج کا ساکن ہے اُس نے دیڑھ سال قبل ایک لڑکی سے لومیریج کیا تھا اور انھیں ایک لڑکی بھی تولد ہوئی تھی ۔ سرون اور اُس کی بیوی پوانی معاشی تنگی کا شکار ہوگئے تھے۔