حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) پولیس نے حسین سنگر تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو گذشتہ 2 دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے ایک اطلاع پر اس کی نعش کو پانی سے برآمد کیا اور اس کی شناخت آر رویندر کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ جس کی عمر 26 سال بتائی گئی ہے ۔ رویندر اندرا راجیو نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی موت کو مشتبہ قرار دیا جارہا ہے ۔ رویندر کے ایک شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور اس ناجائز تعلقات کی بناء پر اس شخص کی موت پر شبہات کئے جارہے ہیں ۔ رویندر پیشہ سے پلمبر تھا ۔ تاہم پولیس نے مزید کچھ کہنے سے گریز کیا اور بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں ۔