حسین ساگر تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) پولیس نے حسین ساگر تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 65 سالہ ملیشم جو سنجیوا پارک علاقہ کا ساکن تھا اس کی نعش آج حسین ساگر تالاب سے دستیاب ہوئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملیشم نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیشم جو پیشہ سے چوکیدار تھا ایک سونا رہن رکھنے والی کارپوریٹ کمپنی کی چوکیداری کرتا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔