حسین انس اور مصطفی احمد کا شاندار مظاہرہ

نئی دہلی ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکاؤ میں رواں 48 ویں ایشیاء باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ اور فزکس اسپورٹس مقابلوں میں ہندوستانی باڈی بلڈرس نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 5 برونز میڈل حاصل کئے ہیں۔ انڈین ریلوے کے بابی سنگھ اور روپ راجو نے بالترتیب 75 کیلو گرام اور 60 کیلو گرام زمرہ میں برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ نیز انوپ راجو، حسین انس اور مصطفی احمد کو بھی برونز میڈل حاصل ہوا ہے۔ بابی سنگھ نے اس کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت اور لگن نے آج یہ کامیابی دی ہے اور امید ہیکہ آئندہ ایڈیشن میں گولڈ میڈل حاصل کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ہندوستانی خاتون باڈی بلڈرس نے بھی فتوحات میں اپنا حصہ ادا کیا ہے جیسا کہ ربیتا دیوی اور سریتا دیوی نے بالترتیب چوتھا اور پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔