حیدرآباد ۔ 7 جون (سیاست نیوز) حسینی علم کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 16 سالہ آدرش شرما جو درزی گلی حسینی علم علاقہ کے ساکن سریش شرما کا بیٹا دسویں جماعت میں داخلہ کا خواہشمند تھا۔ آدرش نے نویں جماعت تک ہندی میڈیم سے تعلیم حاصل کی اور دسویں جماعت میں تعلیم انگریزی میڈیم سے کرنا چاہتا تھا اور انٹرنس امتحان میں ناکامی سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس حسینی علم مصروف تحقیقات ہے۔