حیدرآباد ۔ /7 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے حسینی علم پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر میر مصطفی علی ندیم پاشاہ کو غیرقانونی طور پر خنجر رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار روڈی شیٹر شاہ علی بنڈہ علاقہ میں راہ چلتی عوام کو خنجر سے دھمکا رہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے خنجر برآمد کرلیا ۔