حسینی علم میں تین دوکانات خاکستر

حیدرـآباد۔/5 اپریل( سیاست نیوز)حسینی علم جلو خانہ میںآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں3دکانات جل کر خاکستر ہوگئیں۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 2 فائرانجن مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ جلو خانہ کے تجارتی علاقہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کی وجہ سے اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ آتشزدگی سے چوڑیوں کی 2دکانات اور ملبوسات کی ایک دکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
شمس آباد ایرپورٹ پر سونا ضبط
حیدرآباد 5اپریل (سیاست نیوز )شہر کے شمس آباد ایرپورٹ پر ایک مسافر کے پاس سے سونا ضبط کیا گیا جو سوٹ کیس میں چھپا کر لایاگیا تھا۔ایک اطلاع پر شمس آباد ایرپورٹ کے کسٹم کے حکام نے اس مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 800گرام سونے کو ضبط کیا ۔ اس سونے کی مالیت 24لاکھ روپئے ہے ۔یہ مسافر عمان سے حیدرآباد پہنچا تھا۔اسے حراست میں لے کر اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔