حسینی علم میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) حسینی علم کمان کے قریب ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک شخص سنتوش کمار کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ موٹر سائیکل جس کا نمبر AP12G 5408 ہے پر سوار ایک شخص حسینی علم کمان کے قریب خون میں لت پت پایا گیا ۔ مقامی عوام نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون سرویش ترپاٹھی اور انسپکٹر حسینی علم رنویر ریڈی کے ہمراہ موقع واردات پر پہونچ گئے ۔ پولیس نے فارنسک ماہرین کی کلوز ٹیم کو طلب کیا اور وہاں کا معائنہ کیا ۔ نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ہے اور ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔