دبئی۔18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کل ایشیاکپ میںہندوستان کے ناتجربہ کار بیٹسمینوں کیخلاف بولنگ کیلئے بے چین ہیں۔گزشتہ برس چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے والے حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کیخلاف مہندر سنگھ دھونی کی وکٹ حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور اس مرتبہ بھی ان کی یہی کوشش ہوگی کہ وہ سابق کپتان کو اپنا ہدف بنائیں۔حسن علی نے مزید کہا کہ وہ بہترین کارکردگی کیلئے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیںکیونکہ اس کی بدولت انہیں تینوں فارمیٹس میں کامیابی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کپتان ویراٹ کوہلی بھی اس میچ میں موجود ہوتے تو ان کی وکٹ کا حصول ان کی اولین ترجیح ہوتی۔