ممبئی۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو سوپر فٹ قرار دیا جاتا ہے لیکن پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے فٹنس ٹسٹ کے دوران یویو ٹسٹ میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایشیا کپ کیلئے ٹیم کے انتخاب سے قبل کیمپ میں حسن علی نے ٹسٹ میں 20 اسکور کیا۔ جبکہ کوہلی کا دورئہ انگلینڈ سے قبل یویو ٹیسٹ میں اسکور 19 تھا۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی سطح پر اب ٹیموں میں انتخاب کیلئے اور کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے یویو ٹسٹ کو لازمی تصور جاتا ہے۔ یادرہے کہ حسن علی نے جہاں ویراٹ کوہلی کو شاندار کھلاڑی قراردیا وہیں وہ ہندوستانی کپتان کو آوٹ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی تاہم ایشیا کپ میں حسن علی کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی کیونکہ کوہلی ایشیا کپ میں ہندوستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔