حسن روحانی کا بذریعہ ٹرین سفر

تہران ۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) تہران میں مصروف اوقات کے دوران صدر حسن روحانی ٹرین کے سفر کیلئے اسٹیشن جا پہنچے۔ صدر کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگ خوش اور حیران رہ گئے۔تہران میںگزشتہ روز نیشنل کلین ایئر ڈے منایا گیا۔یہ دن منانے کا مقصد آلودگی کم کرنے کیلئے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم کرنا تھا۔ صدر ، وزیرخارجہ جواد ظریف سمیت دیگر کابینہ کے ارکان نے گاڑیوں میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین کے سفر کو ترجیح دی۔ ٹرین میں سفر کے دوران صدر روحانی نے وہاں موجود مسافروں سے بات چیت کی اور ان سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔