جمعرات , دسمبر 12 2024

حسن آباد میں 4 نامزدگیاں مسترد

حسن آباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے 5 منڈلوں میں جہاں مجوزہ منڈل پریشد انتخابات 14 مئی کو منعقد ہونے والے ہیں ۔ پرچہ نامزدگیوں کی آج ہوئے گہرائی سے تنقیح میں چار منڈل پریشد نشستوں پر داخل کی گئی نامزدگیوں کو گرام پنچایت الیکشن کے دوران حسابات پیش نہ کرنے کے پاداش میں مسترد کردیا گیا ۔ ڈیویژن میں شامل مدور ، کوپیڈا ، اکنا پیٹ ، حسن آباد و بیجنکی منڈلس کے 5 ضلع پریشد نشستوں کے لیے داخل کئے گئے تمام 64 نامزدگیوں کو درست پایا گیا ۔ مذکورہ منڈلس میں منڈل و ضلع پریشد انتخابات کے ضمن میں اصل مقابلہ ٹی آر ایس و کانگریس کے مابین دیکھا جارہا ہے ۔ 330 پرچہ نامزدگیوں کے منجملہ ٹی آر ایس 155 ، کانگریس 81 ، سی پی آئی 14 ، بی جے پی 47، آزاد امیدوار 33 انتخابی میدان میں موجود ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT