حسن آباد /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی حسن آباد میں 11 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں زیر استعمال لائے جانیو الے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آج ضلع کلکٹر سدی پیٹ مسٹر کرشنا بھاسکر نے ماڈل اسکول حسن آباد جہاں پر تمام مشینوں کو محفوظ رکھا گیا تھا ۔ تفصیلی مشاہدہ کیا ۔ مشینوں کی گذشتہ دو دنوں سے کی جارہی کمیشنگ کے کاموں کا جائزہ لیکر اپنی خوشنودی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ نے تمام تر ضروری اقدامات کرلئے ہی