حسن آباد کے ترقیاتی کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کا خطاب
حسن آباد /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر سدی پیٹ نے آج نگر پنچایت دفتر حسن آباد پر ایک خصوصی جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے 14 ویں فینانس کمیشن کی طرف سے منظور کردہ 25 کروڑ روپئے لاگتی تعمیری و ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ متعلقہ حکام لیا ۔ گذشتہ معاشی سال کے دوران منظور کئے گئے دو تعمیراتی کاموں کے ہنوز عدم آغاز پر مذکورہ ٹنڈرس کو منسوخ کردینے کا ضلع کلکٹر نے اعلان کیا ۔ انہوں نے ٹاون کے مسلم اکثریت والے حملے جات برکت پورہ ، رحمت نگر ، عالمگیر مسجد ، قصاب گلی میں جنگی خطوط پر سمنٹ روڈس تعمیر کرنے و عیدگاہ مسجد عالمگیر کے روبرو ہائی ماسٹ لائیٹ نصب کرنے کا نگر پنچایت کمشنر راجا ملیا کو ہدایت دی ۔ ٹیچرس کالونی سائی بابا نگر میں درمیان میں روکے گئے موریوں کے تعمیر کے کاموں کو اندرون ہفتہ مکمل کرلینے بصورت دیگر ٹنڈر منسوخ کرنے متعلقہ کنٹراکٹر کو بھاری جرمانہ عائد کرنے کا ضلع کلکٹر نے انتباہ دیا ۔ انہوں نے انجینئیرنگ شعبے و نگر پنچایت حسن آباد کے بلدی ملازمین کو آپسی تال میل سے کام کرنے و ترقیاتی کاموں میں فوری سرعت پیدا کرنے و مقررہ وقت کے اندر تمام کاموں کو مکمل کرلینے کا حکم دیا ۔