حسن آباد میں یوم سیاہ و دعا کا اہتمام

حسن آباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی 25 ویں برسی کے موقع پر حسن آباد ریونیو ڈیویںن کے بیشتر مسلم آبادی والے مواضعات میں پرامن طریقہ سے یوم سیاہ گہرے رنج و غم کے ساتھ منایا گیا۔مختلف مساجد میں بعد نماز ظہر و عصر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ حسن آباد میں دوپہر 12 بجے تک بطور احتجاج دکانات و کاروباری ادارے، پٹرول پمپس رضاکارانہ طور پر بند رکھے گئے۔ تاہم آر ٹی سی بسوں کے علاوہ دیاگر ذرائع حمل و نقل حسب معمول چلے۔ انصاف کمیٹی حسن آباد کے سکریکٹری سید صمیر الدین کی قیادت میں 200 سے زائد مسلمانوں نے سیاہ پٹی لگاکر سیاہ پرچموں کے ساتھ خاموش ریالی مقامی بس اسٹانڈ تا تحصیلدار دفتر نکالی گئی اور تحصیلدار کی عدم موجودگی پر جونیر معاون کو تحریری یادداشتیں پیش کرتے ہوئے فی الفور تاریخی بابری مسجد کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر بعد نماز ظہر جامع مسجد حسن آباد میں مولوی سید بہاء الدین قادری نے بابری مسجدکی بازیابی و عدالتی مقدمہ میں مسلمانوں کی شاندار کامیابی و پرامن حل کیلئے رقت انگیز دعا کی۔