حسن آباد میں مشتبہ حالت میں دستیاب نعش کا معمہ حل

اندرون 5 یوم پولیس کی بڑی کامیابی ، قاتل گرفتار

حسن آباد ۔ /19 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن میں گزشتہ مشتبہ حالت میں دستیاب ایک مسخ شدہ نعش کے ضمن میں اکنا پیٹ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے مقامی پولیس نے اندرون 5 دن قاتلین کو گرفتار کرلیا ۔ نیز زبردست کامیابی حاصل کرلی ۔ آج مقامی پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران تمام تر حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے معاون کمشنر آف پولیس مسٹر ایس مہندرنے بتایا کہ اکنا پیٹ منڈل کے موضع گوبڈی سے ملحقہ قبائیلی تانڈہ کی 21 سالہ ایل کلپنا نامی قبائیلی طالبہ جو کہ ہنمکنڈہ میں بی ایس سی نرسنگ سال دوم کی طالبہ ہیں ۔ اپنے قریبی موضع گوبڈی کے 25 سالہ اے آر پولیس کانسٹبل اے پرساد سے گزشتہ چند سالوں سے یکطرفہ محبت کیا کرتی تھی جس کی متعدد بار دونوں میں لفظی جھڑپ بھی ہوئی تھی ۔ تاہم معشوقہ نے بہرصورت اپنے عاشق کو پانے کی برسرعام قسم کھائی تھی ۔ جس کو لیکر دونوں میں متواتر جھگڑے ہوتے رہے ۔ /3 فبروری کی شام کلپنا نے بذریعہ فون ضلع بھوپالاپلی میں برسرخدمت اے آر کانسٹبل اپنے عاشق اے پرساد کو فوری موضع گوبڈی آکر ملنے بصورت دیگر خودکشی کرلینے کا انتباہ دے کر اپنا فون بند کردیا ۔ جب سے تشویش میں مبتلا پولیس کانسٹبل اے پرساد نے مقامی اپنے قریبی دوستوں انیل و سرینواس کو /5 فبروری کو فون کرتے ہوئے کلپنا سے متعلق حقائق سے واقف کروانے کی خواہش ظاہر کی ۔ اس ضمن میں انہوں نے موضع گوبڈی سے کلپنا سے ملاقات کرنے کی غرض سے کیشو نائک تانڈہ جانے کے دوران مقامی پہاڑیوں میں کلپنا کی مسخ شدہ نعش کو دیکھ کر پرسا کو واقف کروایا نیز خاموش ہوگئے ۔ تاہم /8 فبروری کو قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں نے بدبو آنے پر جائے واقعہ پہونچکر مقامی عوام ، کسانوں و اکناپیٹ پولیس کو مطلع کیا ۔ بعد ازاں مسخ شدہ نعش 21 سالہ بی ایس سی نرسنگ کی قبائیلی طالبہ ایل کلپنا کی حیثیت سے شناحت کرتے ہوئے بعد پنچنامہ و پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کے بعد اکناپیٹ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کرنے پر تمام تر حقائق سے جانکاری پاکر اے پرساد نامی پولیس کانسٹبل کو حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر دیگر دو شریک ملزمین اے سرینواس و انیل کا بھی نام سامنے آیا ۔ دریں اثناء معاون کمشنر آف پولیس ایس مہندر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ وصول ہونے پر پتہ چلے گا کہ کلپنا نے خودکشی کرلی تھی یا پھر قتل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھوپالہ پلی میںبرسرخدمت اے آر پولیس کانسٹبل اے پرساد کو A1 ملزم و کے انیل کو A2 اور سرینواس کو نعش دیکھ کر بھی پولیس کو مطلع نہ کرنے و خاموش ہوجانے کی جرم میں A3 کے تحت ماخوذ کرکے ریمانڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بعجلت ممکنہ قبائیلی طالبہ کی موت پر پردہ اٹھانے والے اکناپیٹ پولیس سب انسپکٹر پاپیا نائک ، سرکل انسپکٹر سرینواس و دیگر پولیس جوانوں کی پرزور ستائش کی ۔