حسن آباد میں سڑک حادثہ 2 افراد ہلاک

حسن آباد /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع گوگلہ منڈل بیجنکی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں دودھ سے لدے ویان کے مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار موٹر سائیکل کے ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ مسٹر ابھیلاش چاری بیجنکی سب انسپکٹر کے بموجب موضع گاگلہ پور کے متوطن 43 سالہ راجو 20 سالہ نریندر موٹر سائیکل پر اپنے وطن گاگلہ پور سے کریم نگر روانہ ہوئے تھے صبح کی اولین ساعتوں میں 5 بجے دودھ سے لدے ڈی سی ایم ویان نے مخالف سمت آکر موٹر سائیکل کو شدت کے ساتھ ٹکر ماری ۔ جس کے سبب موٹر سائیکل سوار راجو نریندر متوطن موضع گاگلہ پور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ویان ڈرائیور پرشانت نے خود کو بیجنکی پولیس کے حوالے کریدا ۔ اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا سب انسپکٹر نے اعلان کیا ۔