حسن آباد۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ٹاؤن کے مضافات میں آج دوپہر پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سیکل سوار باپ و بیٹا برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ سب انسپکٹر سدھاکر کے بموجب ٹاون کے 70 سالہ منڈیا اپنے 40 سالہ فرزند ایلیا کے ہمراہ حسن آباد سے اکنا پیٹ بذریعہ موٹر سیکل جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتارپتھروں سے لدے ٹریکٹر نے بے قابو ہوکر موٹر سیکل سوار باپ بیٹے کو ٹکر ماردی۔ عینی شاہدین کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع پر سب انسپکٹر سدھاکر نے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے بعد پنچنامہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم ایریا دواخانہ کو منتقل کیا نیز کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کاآغازکیا۔ حادثہ کے بعد مفرور ٹریکٹر ڈرائیور نے حسن آباد پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کی۔