حسن آباد میں جوئے کے اڈے پر دھاوا 7 اگرفتار

حسن آباد /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد پولیس نے آج ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جوئے کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے جوا کھیلتے ہوئے 7 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ نیز 25870 روپئے نقد 4 موٹر سائیکل 6 سیل فونس کو ضبط کرلیا ۔ معاون کمشنر آف پولیس حسن آباد مہیندر نے آج اپنے دفتر پر منعقدہ پر ہجوم پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حسن آباد منڈل کے موضع توٹاپلی میں مبینہ طور پر جوا کھیلنے کی اطلاع پر سرکل انسپکٹر سی ایچ سرینواس جی راؤ کی قیادت میں مسلح پولیس کی بھاری جمعیت نے اچانک دھاوا کرتے ہوئے جوا کھیلنے میں ملوث سداشیو ریڈی ، نوین کمار ، پربھاکر ، نریندر ، بھاسکر ، سرینواس ، وینوگوپال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ مزید 4 ملزمین پولیس کارروائی کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کرلئے ۔ تمام محروسین کو عدالتی تحویل میں دینے کا انہوں نے اعلان کیا ۔ نیز جوئے کے اڈوں کی اطلاع پولیس کو دینے و مطلع کرنے والوں کے ناموں کو مخفی میں رکھنے کا معاون کمشنر نے اعلان کیا ۔