حسن آباد میں ایم ٹیک طالب علم کی خودکشی

حسن آباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سخت محنت و جستجو کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود سرکاری ملازمت نہ ملنے سے دلبرداشتہ ایک ایم ٹیک طالب علم کی خودکشی کرلینے کی دلخراش واردات آج صبح حسن آبادڈیویژن کے موضع گوگلہ منڈل بجنکی میں پیش آئی۔ سب انسپکٹر ابھیلاش چاری کے بموجب موضع گوگلہ کا25 سالہ ہونہار انجینئر سیتا پربھاکر جس نے گزشتہ سال ہی ایم ٹیک امتیازی نشانات سے کامیاب ہوکر حیدرآباد و بنگلور میں خاطر خواہ ملازمت کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ دو روز قبل رکھشا بندھن کے موقع پر اپنی بہن سے راکھی بندھوانے کے لئے آبائی موضع آکر اعلیٰ تعلیم کے باوجود خاطر خواہ خانگی یا سرکاری ملازمت نہ ملنے پر شدید مایوسی میں اپنے ارکان خاندان سے شکایت کرتے ہوئے ٹھنڈے مشروبات میں بھاری مقدار میں کیڑے مار دوا ملاکر پی لیا جس کو دیکھ کر والدین اور پڑوسیوں نے فوری کریم نگر سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہ کر وہ فوت ہوگیا۔ بجنکی پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی کی اور مصروف تحقیقات ہے۔