حسن ،راشد اور اصغر پر جرمانہ

دبئی۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی بولر حسن علی، افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان اورکھلاڑی راشد خان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ ابوظہبی میں ایشیا کپ کے سوپرفور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے درمیان ضابطہ اخلاق کے درجہ بندی اول کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں کے فی کس ایک منفی نشان بھی دیا گیا۔