حسنی مبارک گر پڑے ، کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی

قاہرہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ معزول صدر حسنی مبارک قاہرہ کے فوجی ہاسپٹل میں باتھ روم میں گر پڑے جس سے اُن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ رشوت کے الزامات میں وہ تین سال کی قید کی سزائے کاٹ رہے ہیں۔ ان کی سرجری کی جائے گی۔ انہیں 2011ء میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔