قاہرہ ۔ 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کے مقدمہ کے فیصلہ کو نومبر کے اواخر تک ملتوی کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ 2011 ء میں مصر میں احتجاجیوں کی ہلاکت کیلئے حسنی مبارک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا جہاں اُن کے حکم پر احتجاجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی ۔ حسنی مبارک کو بھی آج توقع تھی کہ عدالت میں اُن کے خلاف یا حق میں کوئی فیصلہ ضرور سنایا جائے گا اور اسی لئے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر نیوکیروس پولیس اکیڈیمی پہنچے تھے جہاں اُن کے حامیوں اور مخالفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔