قاہرہ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سابق مردِ آہن حسنی مبارک کے دور کے ایک وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزیر کو لائینس پلیٹس کیساتھ سرکاری کاروں کی فراہمی کے ایک کنٹراکٹ میں رشوت ستانی کے مقدمہ میں منسوبہ الزامات سے بری کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم احمد نظیف اور سابق وزیر داخلہ حبیب العدلی پر 92 ملین مصری پاؤنڈ کا کنٹراکٹ دیتے ہوئے سرکاری رقومات ضائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس مقدمہ میں قبل ازیں نظیف کو ایک سال اور عدلی کو پانچ سال کی سزائے قید دی گئی تھی، تاہم انہوں نے بالائی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جہاں تحت کی عدالت کا فیصلہ کالعدم کردیا گیا۔