دبئی۔ 28 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزارت خزانہ نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے افریقی ملک نائیجیریا میں موجود نیٹ ورک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا میں موجود حزب اللہ گروپ کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عاید کر دی گئی ہے۔ امریکہ کی سرزمین سے کوئی شخص اس گروپ کے ساتھ کسی قسم کا مالی تعاون نہیں کر سکے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے نائیجیریا میں حزب اللہ کے نیٹ ورک میں شامل تین اہم شخصیات کے نام جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک سوپر مارکیٹ کا مالک، دوسرا ہوٹلز کی ایک چین اور جبکہ تیسرے کی ایک سرمایہ کار کمپنی ہے۔