انٹورپ (بلجیم ) ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم کے چیف کوچ پال وان ایس کا ماننا ہے کہ مقابلہ شروع ہوتے ہی سردار سنگھ زیرقیادت ٹیم کو اپنے حریفوں پر دباؤ ڈالنا پڑے گا تاکہ ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ سیمی فائنلس میں جو یہاں 20 جون تا 5 جولائی مقرر ہیں، مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ ولندیزی وان نے زور دیا کہ ابتدا میں گول بنا دینے سے حریف ٹیم عام طور پر دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔ دریں اثناء انڈین ویمنس ہاکی ٹیم کو آج یہاں ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل سے قبل اپنے پہلے پریکٹس میچ میں جاپان کے مقابل 0-2 سے ناکامی ہوئی۔ جاپان اپنے گول پہلے اور دوسرے کوارٹر میں بنائے اور میچ میں زیادہ تر وقت گیند پر قبضہ برقرار رکھا۔