حریت لیڈر گیلانی گھر پر نظربند ’مخالف قوم‘ سمینار کا شاخسانہ

سرینگر ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کٹر پسند حریت کانفرنس کے کئی قائدین بشمول صدرنشین سید علی شاہ گیلانی آج حکام کی جانب سے گھر پر نظربند کردیئے گئے تاکہ اس اجتماعی تنظیم کا کل اتوار کو طئے شدہ متنازعہ سمینار کا انعقاد ناکام کردیا جائے، جسے ’مخالف قوم‘ اقدام سمجھا جارہا ہے۔ پولیس دستہ گیلانی کی قیامگاہ کے باہر تعینات کردیا گیا اور کسی کو بھی احاطے میں داخلے یا وہاں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، حریت کے ایک ترجمان نے یہ بات کہی۔