حرم شریف میں نماز کیلئے جگہ محفوظ کرکے ریال کمانے کا رجحان

دیر سے آنے والے مصلیوں کو 200 ریال میں جگہ فروخت ،وقت سے پہلے آنے والے مصلی خصوصی جگہ سے محروم
مکہ معظمہ 6 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف میں نماز کی ادائیگی کیلئے خاص جگہ کو محفوظ کرنے کا ناپسندیدہ عمل زور پکڑرہا ہے۔ کئی خواتنی محض اپنی آمدنی کیلئے حرم شریف میں ان مصلیوں کیلئے جگہ محفوظ کرتی ہیں جو تاخیر سے آتے ہیں۔ یہ خواتین اپنے ہینڈ بیاگس سامان اور کرسیاں نماز کی جگہ پر رکھ کر اسے محفوظ کرلیتی ہیں۔ یہ جگہ حاصل کرنے کیلئے حرم شریف تاخیر سے پہونچنے والے افراد ریال ادا کرتے ہیں۔ حرم شریف میں مناسب جگہ پر نماز پڑھنے کی خواہش رکھنے والے عازمین سارے ان کیلئے ایک فصل کی جگہ کے عوض 200ریال ادا کرتے ہیں۔ افریقی خواتین کی اکثریت اس کام میں مصروف ہیں۔یہ خواتین اپنے بچوں کو بھی جگہ پر بٹھا دیتی ہیں خاص کر جمعہ کی شب حرم شریف میں زبردست ہجوم رہتا ہے

اس دن جگہ ریزرو کرنے کا کاروبار زور پر ہوتا ہے۔ پیر اور جمعرات کو بھی یہاں ہجوم رہتا ہے۔حرم شریف میں خدمت انجام دینے والی خاتون گائیڈس اس طرح کا منافع کمانے والے خواتین کا پتہ چلا کر انہیں ایسا کرنے سے روکتی ہیں۔ اس کے باوجود افریقی خواتین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتی۔ یہ جگہ خاص کر حنیان، بلال اور شاہ عبدالعزیز باب الداخلوں کے قریب محفوظ کرلی جاتی ہیں۔حال ہی میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے فتوی جاری کرتے ہوئے اس عمل کو اسلامی تعلیمات کے مغائر قرار دیا تھا۔