حرم شریف میں افطار کے نئے قواعد

مکہ معظمہ ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) امور حرمین شریفین کی عام صدارت نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان میں افطار کے نئے قواعد بنائے گئے ہیں جن پر حرم شریف میں عمل آوری کی جائے گی۔ صدارتی مجلس کے شعبہ صفائی کے صدر مہر علی زہرانی نے کہا کہ نائیلان کی چادریں جو ہر رنگ کی ہوں گی اور 50 مائیکرون دبیز ہوں گی، استعمال کی جائیں گی۔ بالکل تازہ کھجور مفت سربراہ کئے جائیں گے اور ان کا گٹھلی نکال دی جائے گی تاکہ نالیاں بند نہ ہوسکیں۔ ڈائرکٹرس انتظامی فلاحی تنظیموں اور انجمنوں کے صرف مقررہ ارکان کو افطار کا انتظام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ نماز عصر کے آدھا گھنٹہ بعد انہیں داخلہ کی اجازت دی جائے گی تاکہ انہیں افطار سجانے کیلئے کافی وقت مل سکے ۔ نماز مغرب کی اذان سے 5 منٹ کے اندر صفائی مکمل کرلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ٹرالیوں کو فوری منتقل کردیں گے۔ آب زم زم سے وضو کا انتظام کیا جائے گا اور اس کے اصراف پر قابل پایا جائے گا۔