حرمین ٹرین کا 13محرم سے آغاز

ریاض ۔16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 13محرم الحرام سے تمام شہری وغیر ملکی جدہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ٹرین کے ذریعہ سفر کریں گے۔ جدہ سے مکہ مکرمہ یک طرفہ اور دو طرفہ کے علاوہ جدہ سے مدینہ منورہ کرایوں کا تعین کیا گیاہے۔ ابتدائی طور پر 2ماہ کیلئے کرایوں کی تعارفی قیمت متعین کر دی گئی ہے۔جدہ سے مدینہ منورہ کے لئے روزانہ 4 ٹرینیں چلیں گی جن کے اوقات صبح 8 بجے، دوسری کا 10 بجے ،تیسری کا وقت دوپہر ایک بجے جبکہ چوتھی ٹرین کا وقت شام کے5 بجے ہو گا۔