ریاض 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العمودی نے بتایا ہے کہ حرمین اکسپریس ٹرین کا 4 اکٹوبر 2018 ء سے آغاز ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔ پہاڑی راستوں، ساحلی مقامات اور انتہائی دلدل والے علاقوں سے ریلوے لائن بنانا بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس سے حجاج، معتمرین اور زائرین بڑے پیمانے پر فیض یاب ہوں گے۔ ریلوے لائن 450 کیلو میٹر طویل ہوگی۔ اس کے 5 اسٹیشنس ہیں۔ ٹرینیں دونوں جہتوں میں 300 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار اور سالانہ 6 کروڑ افراد اس سے استفادہ کرسکیں گے۔