حرا ہائی اسکول نرمل کے طلبہ کو بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ

نرمل ۔ 27 ۔ نومبر ( ای میل ) نالج اولمپیاڈ سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ریاست تلنگانہ اضلاع کے علاوہ دونوں شہر کے 150 اسکولس کے طلباء و طالبات کو اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ حیدرآباد میں سوسائٹی کی جانب سے اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کو ان کے تعلیمی شاندار مظاہرہ پر چلڈرنس ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اعزازی مہمانان شری ایم نارائن چیرمین پریس اکیڈیمی نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں حرا ماڈل ہائی اسکول انگلش میڈیم نرمل کے طلباء مرزا ارشد بیگ متعلم VII ، حسین بیگم متعلم VIII کو بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈز ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے ہاتھوں دیئے گئے ۔ اس تقریب ہیں ہیڈ ماسٹر حرا ماڈل ہائی اسکول جناب اسحاق احمد خالد نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر نالج اولمپیاڈ سوسائٹی ڈائرکٹر ایم اے حمید ٹی آر ایس یوتھ لیڈر محمد اعظم علی اور دیگر موجود تھے ۔ انہیں ایوارڈ دیئے جانے پر مولانا محمد مصدق القاسمی ، مفتی الیاس احمد ماجد ، محمد زبیر احمد اور ادریس احمد راشد اساتذہ وہ ساتھی طلباء و طالبات نے مبارکباد دی ۔