صنعا،11نومبر(سیاست ڈاٹ کام)شورش زدہ یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے ، سرکاری فوج نے اہم اسپتال پر قبضہ کرلیا، بندرگاہ پر حوثیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامناہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو یمن کی سرکاری فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے حدیدہ کے مرکزی اسپتال پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، جہاں حوثیوں نے نشانہ باز تعینات کررکھے تھے ۔گلیوں میں حوثیوں سے یمنی فوج کی دوبدو لڑائی جاری ہے ،جن کی مدد کے لیے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے مارٹرگولے بارش کی طرح برسائے جارہے ہیں۔ تاہم بندرگاہ پر حوثیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے ۔