حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار چیزیں جس شخص کو مل جائیں تو اسے دنیا اور آخرت کی ہر بھلائی مل گئی۔ اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے والا دل، اللہ کا ذکر کرنے والی زبان، مصیبتوں کو سہنے والا جسم اور ایسی بیوی جو شوہر کے مال کی حفاظت کرتی اور عفت کے ساتھ زندگی گزارتی ہے‘‘۔ (طبرانی)