حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے رحم پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہے، جو کہتا ہے: ’’پروردگار! نطفہ پڑگیا، پروردگار! اب خون بن گیا، پروردگار! اب گوشت کا لوتھڑا ہو گیا‘‘۔ جب اللہ تعالیٰ اپنی مرضی سے تخلیق مکمل کرلیتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: ’’مرد ہو یا عورت، بدبخت بنے یا نیک بخت، رزق کتنا اور عمر کتنی ہو؟‘‘۔ فرمایا: ’’پھر وہ فرشتہ (سب کچھ) ماں کے پیٹ ہی میں رکھ دیتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)